Monday, December 7, 2015

تفسیر ابنِ کثیر اردو ترجمہ کے ساتھ (مکمل)

1 comments
تفسیر ابنِ کثیر اردو ترجمہ کے ساتھ (مکمل)
﷽،

اسلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاته
پیارے قارئین اکرام، قرآن پاک کی نہایت ہی مشہور و معروف تفسیر ابنِ کثیر اُردو ترجمے کے ساتھ  پیشِ خدمت ہے۔  اِس خوبصورت تفسیر کی مکمل 4 جلدوں کو پی-ڈی-ایف فارمیٹ میں حاصل کرنے کے لیے اِس ربط پر کلک کریں۔ اُمید ہے کہ آپ کو اِس کا اردو ترجمہ بہت پسند آئے گا اور علمی لحاظ سے آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ جزاک اللہ 

Saturday, December 5, 2015

تفسیر ضیاءالقرآن (مکمل)

0 comments

قرآن پاک کی بہت ہی عالیشان اُردو تفسیر

اسلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاته
پیارے قارئین اکرام، پیشِ خدمت ہے قرآن پاک کی نہایت ہی عمدہ اُردو تفسیر۔ عشق و محبت کا رنگ لیے ہوئے یہ تفسیر پڑھنے والے پر ایک خاص اثر مرتب کرتی ہے جو قاری کے دل میں اللہ اور اُس کے محبوبﷺ کے عشق کو اور بھی جِلا بخشتا ہے۔ یہ 5 جلدوں پر مشتمل ہے اور اِس کے مؤلف ہیں جناب پیر سید محمد کرم شاہ الازہری ۔ پیر صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں، کیونکہ پاک و ہند کا دین سے شغف رکھنے والا کم وبیش ہر مسلمان اِس نام سے واقف ہے۔ آپ جامعہ الازہر مصر اور جامعہ قاہرہ سے فارغ التحصیل تھے اور وفاقی شَرعی عدالت اسلام آباد کے چیف جسٹس بھی تھے. 3500 صفحات اور 5 جلدوں پر مشتمل یہ تفسیر آپ نے 19 سال کے طویل عرصہ میں مکمل کی۔ آپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اِس  ربط پر تشریف لائیں۔ 

اِس خوبصورت تفسیر کی مکمل 5 جلدوں کو پی-ڈی-ایف فارمیٹ میں حاصل کرنے کے لیے اِس ربط پر کلک کریں۔ اُمید ہے کہ آپ اِسے اپنے لیے بہت فائدہ مند پائیں گے۔ جزاک اللہ 

Thursday, December 3, 2015

قرآن پاک کا سوفٹ وئیر

1 comments

 قرآن الکریم کا بہت ہی پیارا سوفٹ ویئر



﷽ 

اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته،

پیارے قارئین قرآن پاک کی تلاوت ہر مسلمان پر لازم ہے، اور اِس کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کے لیے غیرِعرب کو اِس کے اپنی زبان میں ترجمے کی ضرورت ہے۔ 
قرآن پاک کے اردو اور انگلش ترجمے کے ساتھ مختصر تفسیر کا انتہائی پیارا سوفٹ ویئر پیشِ خدمت ہے۔ اِس میں کسی آیت،ترجمہ کے الفاظ یا سٗورۃ کو نام کے ساتھ  تلاش کرنے کی سہولت نے اِسے بہت ہی آسان اور کارآمد بنا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اس میں کسی بھی آیت یا ترجمے کی عبارت کو کاپی کر کے کہیں بھی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ 

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔  

Tuesday, November 24, 2015

تعارف

2 comments

 بِسْمِ اللہِ ال‬رَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مختصر سا تعارف

اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاۃ

میرا نام محمد عامرشہزاد ہے۔


تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے اور پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ہوں۔ اردو زبان کی مذہبی اور معاشرتی تحاریرپڑھنے سے قلبی لگاؤ ہے اور پھر یہی لگاؤ لکھنے کے شوق کا سبب بنا، اِس طرح روز مرّہ کی مصروفیات سے جو فارغ وقت ملتا ہے، اُس میں کچھ نہ کچھ ایسا لکھنے کی کوشش کرتا ہوں جو پڑھنے والے کے لیے علمی لحاظ سے مفید ثابت ہو۔  اپنے "جُستجو" بلاگ میں جو بھی تحریر مَیں لکھتا ہوں وہ میری ذاتی ہوتی ہے، جہاں کہیں مَیں کسی اور کا مواد نقل کرتا ہوں وہاں اُس کا حوالہ ضرور دیتا ہوں، تا کہ وہ مواد اپنے اصل لکھاری کی پہچان بنے۔

اُردو بلاگنگ کے لیے میں نے زیادہ تر راہنمائی بلال  بھائی کی ویب سائٹ سے حاصل کی ہے جو کہ بلا شُبہ اُردو کی ترویج کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اُن سے غائبانہ تعارف گوگل کے ذریعے ہی ہوا تھا۔ 

پیارے قارئین آپ کی حوصلہ افزائی اور مثبت تنقید میری تحریروں کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ امید ہے آپ سب کا آنا جانا لگا رہے گا۔ میری تحریر کو اپنا قیمتی وقت دینے کے لیے آپ کا بہت بہت شُکریہ۔

Contact Form

Name

Email *

Message *

Slider

Sidebar Menu

Facebook

Time